ماموں سے ملاقات کیلیے آنے والے نوجوان کی گلا کٹی لاش برآمد

علی شاہ کی خون آلود لاش ماموں کے گھر میں ایک کمرے سے برآمد ہوئی


July 31, 2022
فوٹو، فائل

کراچی: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے دھرم پورہ میں ماموں سے ملاقات کے لیے آنے والے بھانجے کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے دھرم پورہ کے محلے مصطفیٰ آباد میں کمرے سے 28 سالہ نوجوان کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی۔

مقتول کی شناخت علی شاہ کے نام سے ہوئی جو اپنے ماموں سے ملاقات کے لیے اُن کے گھر آیا اور پھر اُسی گھر کے ایک کمرے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے اور خودکشی یا قتل دو محرکات پر تفتیش شروع کردی ہے۔ فرانزک اور تفتیشی ٹیموں نے بھی وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ قتل کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، لڑکے کی لاش جس حالت میں برآمد ہوئی اُس سے بظاہر یہ قتل معلوم ہورہا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش ہونے کے بعد ہی اصل معاملہ سامنے آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں