قائد آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی اور بچوں سمیت 17 افراد کی حالت غیر

متاثرہ خاندان نے بارش کے بعد اگنے والے مشروم گلی سے توڑ کر کھانا بنایا تھا، پولیس


Raheel Salman July 31, 2022
—فائل فوٹو

قائد آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے میاں، بیوی اور بچوں سمیت 17 افراد کی حالت غیر ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں محبوب مسجد کے قریب واقع گھر میں کھانا کھانے کے بعد 17 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ملک اشرف نے بتایا کہ متاثرہ خاندان نے بارش کے بعد اگنے والا 'مشروم' گلی سے توڑ کر کھانا بنایا تھا جو کھاتے ہی ان کی حالت غیر ہو گئی، تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، گھر کے سربراہ علی اکبر اور ان کے ایک بیٹے نے کھانا نہیں کھایا تھا جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔