کمیٹی میرے الزامات مستردکرہی نہیں سکتیجمشید دستی

آزادانہ تحقیقات کرائی جائے،سچ بولناجرم بن چکاہے،امن مذاکرات پرفریب نعرہ ہے


Online March 13, 2014
ڈالرکی قدرمیں کمی مصنوعی ہے،پی پی ن لیگ میں مک مکاہے،میڈیا سے گفتگو فوٹوفائل

لاہور: رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہاہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی پارلیمنٹیرینزپر لگائے جانے والے میرے الزامات کومسترد کرہی نہیں سکتی۔

الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق جمشیددستی مظفرگڑھ سے عوامی فری بس سروس خودچلاتے ہوئے ڈی جی خان پہنچے تولوگوں نے ان کااستقبال کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان میںسچ بولناجرم بن چکاہے مگروہ سچ پرقائم ہیں۔ میرے الزامات پرملک گیرریفرنڈم کرایاجائے۔ اگروہ جھوٹاثابت ہوجائے توانھیں پھانسی پرلٹکا دیاجائے۔ جمشیددستی نے کہاکہ پیپلز پارٹی اورن لیگ کے مابین مک مکاہے۔

وہ عوام کودھوکادے رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ڈالرکی قیمت میں کمی مصنوعی ہے لیکن نوازشریف اورآصف زرداری اگراپنی دولت پاکستان منتقل کردیں توملک میں ڈالر کی قدرہی ختم ہوجائے گی۔ انھوں نے کہاکہ فوج ہمیشہ حکومت کے ساتھ ہے مگرطالبان سے مذاکرات کے لیے حکمران 10ماہ سے کمیٹیوںپر کمیٹیاں بنائے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں