پاکستان نے پیٹرولیم لیوی بڑھا کر جائزہ شرائط پوری کردیں نمائندہ آئی ایم ایف

پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہوجاتی ہے تو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا


Khususi Reporter August 02, 2022
پاکستان نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کیں۔ (فوٹو فائل)

QUETTA: آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے عالمی مالیاتی ادارے کی جائزہ شرائط پیشگی پوری کردی ہیں۔

پاکستان میں مقرر عالمی مالیاتی ادارے کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہاہے کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پی ڈی ایل (پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی) میں اضافہ کر کے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہو جاتی ہے تو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں