ریلوے کو اربوں روپے خسارہ 93 افسران و اسٹاف دورہ چین کو تیار

230 مسافر بوگیوں کی انسپکشن کے لیے 9 اگست سے مرحلہ وار چین جائیں گے


Bilal Ghori August 03, 2022
افسران کو 100 ڈالر یومیہ ملے گا، اہلکار ڈیزائن اور مینٹی ننس کی ٹریننگ لیں گے، چیف انجینئر (فوٹو : فائل)

LONDON: اربوں روپے سے زائد خسارے میں ڈوبے محکمہ کے 93 افسران و اسٹاف کی فوج مرحلہ وار چین کے ٹور پر جائے گی۔

محکمہ ریلوے 45 ارب روپے سے زائد خسارے میں ڈوبے محکمہ کے 93 افسران و اسٹاف کی فوج چین سے درآمد کی جانے والی 230 مسافر بوگیوں کی انسپکشن کے لیے 10 روز کیلیے 9 اگست سے مرحلہ وار چین کے ٹور پر جائے گی۔

پاکستان ریلوے چین سے 149 میلن ڈالر کی مسافر بوگیاں درآمد کرے گا، انسپکشن کیلیے چین ٹور پر جانے والے افسران کو 100 ڈالر یومیہ ٹی اے ڈی اے کی مد میں ملے گا۔ متبادل 8 افسران کی لسٹ بھی الگ سے بنائیگی ایسے افسران بھی جارہے ہیں جو آئندہ سال ریٹائر ہو جائیں گے۔

ان افسران میں اے جی ایم شاہد عزیز ڈی ایس ورکشاپ راحت مرزا ، ڈی جی پلاننگ عبدالمالک ، ایم ڈی لوکو فیکٹری رسالپور، عقیل یوسف پروجیکٹ ڈائریکٹر مغلپورہ ورکشاپ و دیگر شامل ہیں جبکہ22 روز کیلئے جو پہلا گروپ جائیگا ان افسران میں ٹیم لیڈر ڈپٹی چیف میکینکل انجینئر ریسالپور محمد غفران خان ورکس مینجر مغلپورہ محمد اسماعیل شامل ہیں۔

دوسرا گروپ جو22 روز کی انسپکشن کیلئے جائیگا ان افسران میں جو ٹیم کا لیڈر ہو گا ان میں ڈپٹی پی ای اے ایم ایس مغلپورہ محمد خالد خان ورکس مینجر حیدرآباد راجش کمار، اسی طرح تیسرا گروپ جو22 روز کی بوگیوں کی انسپکشن کیلیے جائے گا۔ ان میں ڈپٹی ڈی ایس کراچی عبدالوقاص شامل ہیں جبکہ جن9 متبادل افسران کی لسٹ بھی بنائی گی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں