پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جولائی کے دوران 26 فیصد کمی

جولائی 2022ء میں 1.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی،جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے


APP August 03, 2022
جولائی 2022ء میں 1.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی،جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جولائی 2022ء میں 1.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی،جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے، 1.94 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 0.59 ملین ٹن پٹرول، 0.44 ملین ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.35 ملین ٹن، فرنس آئل کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں