مرینہ خان کا اپنی آنے والی فلم کے پروڈیوسرز پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا الزام

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے حق میں آواز اٹھائیں


ویب ڈیسک August 03, 2022
پوسٹر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ 16 ستمبر بتائی گئی ہے(اسکرین شاٹ)

MURREE: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے اپنی آنے والی فلم 'یاراوے' کے پروڈیوسر پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی جانب سے اداکارہ کو فلم کا مکمل معاوضہ نہیں دیا گیا۔

سینئر اداکارہ و پروڈیوسر مرینہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم 'یاراوے'کے پروڈیوسرز پر معاوضہ نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے حق میں آواز اٹھائیں۔


اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ 16 ستمبر بتائی گئی جس پر مرینہ خان نے دعویٰ کیا کہ فلم پروڈیوسرز نے انہیں مکمل معاوضہ فراہم کیے بغیر اور ان سے باضابطہ معاہدہ کیے بغیر ہی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا جو کہ افسوس ناک ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ اگر وہ چاہیں تو فلم کی ٹیم پر معاوضہ فراہم نہ کرنے کا کیس دائر کرکے فلم کی ریلیز موخر کروا سکتی ہیں مگر یہ کہ وہ اس حوالے سے سست ہیں، انہوں نے پروڈیوسر کے لئے لکھا کہ انہیں شرم آنی چاہیے۔




اداکارہ کی یہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی بڑی تعداد میں مداحوں نے اداکارہ کیلئے آواز اُٹھائی اور کہا کہ اتنی سینئر اداکارہ کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنا نامناسب ہے۔







 



 



 



 



View this post on Instagram


 


A post shared by Yaaraveyofficial (@yaaraveyofficial)

تاہم مرینہ خان کے دعوے کے بعد 'یارا وے' کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پروڈیوسرز نے وضاحتی بیان جاری کیا اور اداکارہ سے معافی بھی مانگی اور انہیں یقین دلایا کہ تفتیش کے بعد انہیں معاوضہ فراہم کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں