قومی احتساب بیورو دوسرا ترمیمی بل 2022 منظور

نیب ترمیمی بل 2022 میں صدر مملکت سے احتساب عدالت کے ججوں کی تقرری کا اختیار واپس لے لیا گیا


ویب ڈیسک August 03, 2022
قومی احتساب بیورو دوسری ترمیم بل 2022وزیرمملکت برائے قانون نے پیش کیا:فوٹو:فائل

قومی اسمبلی نے قومی احتساب بیورو دوسرا ترمیمی بل 2022 منظورکرلیا۔

وزیرمملکت برائے قانون سینیٹر شہادت اعوان نے قومی اسمبلی میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل دوئم 2022 پیش کیا ۔

ایوان نے بل کی شق وار منظوری دی۔ مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی نے بورڈ اینڈ ٹرسٹیز کو بھی استشنی دینے کی ترمیم پیش کردی۔حکومت نے ترمیم کی حمایت کی۔

قومی اسمبلی میں منظور کیے گئے نیب دوسرا ترمیمی بل 2022 کے مطابق نیب 50 کروڑ روپے سے کم کرپشن کے کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکے گا۔ صدر مملکت سے احتساب عدالت کے ججوں کی تقرری کا اختیار واپس لے لیا گیا جبکہ نیب کے پروسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں 3 سالہ توسیع کی جا سکے گی۔

وزیر مملکت قانون شہادت اعوان نے اشاعت قوانین پاکستان ترمیمی بل2022 ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔

جی ڈی اے کی رکن ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ وقفہ سوالات کو معطل کرکے نیب کا قانون جلد بازی میں منظور کیا گیا۔ بتایا جائے اتنی جلدی کیا تھی۔ نیب کا اتنا اہم قانون بغیر کورم کے منظورکرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں