حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کردیا

کابینہ ڈویژن نے 2 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک August 03, 2022
کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا (فوٹو فائل)

وفاقی حکومت نے محرم الحرام کی مناسبت سے 2 دن کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام بمطابق 8 اور 9 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم اتوار اور یوم عاشور 9 اگست کو ہوگا

نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 8 اگست اور منگل 9 اگست کو ملک بھر میں تعطیل ہوگی، جس کے تحت تمام سرکاری و نجی ادارے بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق یکم محرم الحرام اتوار 31 جولائی کو تھی جب کہ یوم عاشور منگل 9 اگست کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں