کامن ویلتھ گیمز پاکستانی ریسلرز انعام بٹ چاندی اور عنایت اللہ کانسی کا تمغہ لینے میں کامیاب

دوسری جانب پاکستان کے شجر عباس دو سو میٹر ریس کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے


یوسف انجم August 05, 2022
—فوٹو: ٹوئٹر

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو دو اور میڈل مل گئے، ریسلنگ ایونٹ میں انعام بٹ نے سلور اور عنایت اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چھیاسی کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں گزشتہ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کا مقابلہ بھارت کے دیپک پونیا سے تھا، اس فیصلہ کن میچ میں انعام بٹ اپنی گزشتہ پرفارمنس دہرانے میں ناکام رہے اور تین صفر سے میچ ہار گئے۔

اس سے پہلے کھیلے گئے برانز میڈل میچ میں عنایت اللہ نے اسکاٹ لینڈ کے روس کونیلی کے خلاف زبردست داو لگاکر گیارہ صفر سے انہیں چاروں شانے چت کیا۔

پاکستان کے کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی میڈلز کی تعداد اب چار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جمعے کے روز پاکستان کے تین ریسلرز میدان میں آئے تھے، جس میں سے عنایت اللہ نے نائیجیریا کے ریسلر کو چار صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی مگر انہیں سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے اپنی پہلی فائٹ میں اسکاٹ لینڈ کے ریسلر کیرن کو گیارہ صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی اور پھر آسٹریلوی ریسلر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جس میں ان کا مقابلہ بھارت کے دیپک پونیا سے ہوا۔



علاوہ ازیں زمان انور نے 125 کلو گرام میں مارشس کے پہلوان کو چاروں شانے چت کیا۔ ان کی کامیابی کا اسکور بارہ صفر رہا، انہوں نے سیمی فائنل میں مخالف ریسلر کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

دوسری جانب پاکستان کے شجر عباس نے دو سو میٹر ریس کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے سیمی فائنل کی ہیٹ ون میں شجرعباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹائٹل کیلیے آٹھ ایتھلیٹس یفتہ کی رات ایکشن میں ہوں گے۔

Shajar-Abbas

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں