’کھلاڑیوں کو سہولیات دینا تو دور ہمارا روزگار تک چھین لیا‘

گولڈ میڈلز مانگنے والے بتائیں کہ وہ کھلاڑیوں کو کون سی آسانی فراہم کرتے ہیں، انعام بٹ


یوسف انجم August 06, 2022
حکومت نے اپنی ترجیحات میں سپورٹس کو شامل نہ کیا کہ تو جو میڈلز مل رہے ہیں۔وہ بھی آنا بند ہوجائیں گے، ریسلر۔

کراچی: کامن ویلیتھ گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے انعام بٹ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو سہولیات دینا تو دور کی بات ہے ہمارا روزگار تک چھین لیا گیا ہے۔

برمنگھم میں گولڈ میڈل فائٹ ہارنے کے بعد ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کھیلوں پر انوائسمنٹ کرکے ہم سے بہت آگے نکل گئی ہے، ہم نیچے جارہے ہیں، بھارتی اتھلیٹس کیلئے جتنا بجٹ رکھا جاتا ہے پاکستان میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل پانے کے لیے جدید سہولیات کا ہونا اہم ہے، بیرون ملک ٹریننگ کا مطالبہ ہر بار کرتا ہوں مگر اس بار بھی پورا نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی ریسلرز انعام بٹ چاندی اور عنایت اللہ کانسی کا تمغہ لینے میں کامیاب

انعام بٹ نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن، پاکستان اسپورٹس بورڈ سب نے تعاون کیا ہے تاہم ہمیں دوسرے ممالک کی طرح اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی کھلاڑی 200 میٹر ریس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

قومی ریسلر کا کہنا تھا کہ حکومت کھلاڑیوں کی ملازمتیں بحال کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں کے لیے زیادہ بجٹ مختص کرے تو ہم بھی بہت آگے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں