خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع میں ڈائریا اور ہیضے کی وبا پھیل گئی

ڈائریا کے سب سے زیادہ کیسز مالاکنڈ میں 442، سوات 289، دیر اپر 132، ٹانک 59، کرک 50 اور مردان میں 64 کیسز رپورٹ


ویب ڈیسک August 06, 2022
ڈائریا کے سب سے زیادہ کیسز مالاکنڈ میں 442، سوات 289، دیر اپر 132، ٹانک 59، کرک 50 اور مردان میں 64 کیسز رپورٹ (فوٹو : فائل)

کراچی: صوبے کے بیشتر اضلاع میں ڈائریا و مشتبہ ہیضے نے وبائی صورت اختیار کرلی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 17 اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈائریا و مشتبہ ہیضے کے 1128 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98 افراد کو شدید ڈی ہائیڈریشن کے باعث ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لیبارٹریوں میں 34 کیسز میں ہیضہ کی تصدیق کی گئی ہے، اب تک صوبے میں ڈائریا کے باعث 3 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ڈائریا کے متاثرہ کیسز مالاکنڈ سے 442، سوات 289، دیر اپر 132، ٹانک 59، کرک 50 اور مردان میں 64 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں