فخر ہے عالمی مشاعرہ کمیٹی نے مجھے مدعو کیا بھارتی شاعر گلزار

مشاعرے میں بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے شعرا شرکت کر رہے ہیں.


Umair Ali Anjum March 14, 2014
مشاعرے میں بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے شعرا شرکت کر رہے ہیں. فوٹو: فائل

ساکنان شہر قائد کراچی کا 23 واں عظیم الشان عالمی مشاعرہ ہفتہ 22 مارچ کو ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ہونگے۔

مشاعرے کے انعقاد میں صدر ممنون حسین، گورنر سندھ اور تاجر و صنعت کار برادری کا تعاون حاصل ہے، مشاعرے میں بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے شعرا شرکت کر رہے ہیں، عالمی مشاعرے کے حوالے سے ادبی حلقوں میں گہما گہمی پائی جاتی ہے، ممتاز بھارتی شاعرگلزار دہلوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو شاعر، ادیب، فنکار اور قلمکار ہی بہتر بنا سکتے ہیں، فخرہے کہ مجھے عالمی مشاعرہ کمیٹی نے مدعوکیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کراچی اردو کا مرکز ہے، یہاں پاکستانی کلچرکو دیکھنے کا بھی موقع ملے گا، ہمیں پاکستانی شعرا کے اشعار اچھے لگتے ہیں، بھارتی شاعر منور رانا کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستانی عوام نے جس طرح سے محبتیں دیں ہیں میں اسے بھلا نہیں سکتا، یہاں ادب شناس لوگ بستے ہیں، پاکستان آکر جب اپنے اشعارعوام سے سنتا ہوں تومیرا خون مزید بڑھ جاتا ہے، عالمی مشاعرے کے انعقاد پر محمود احمد خان، فرحان الرحمن اور ان کی ٹیم کومبارکبادپیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ پاکستان میں اسی طرح ادب کی خدمت ہوتی رہے تاکہ اردو زبان زندہ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں