پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ریل لنک پراجیکٹ میں اہم پیشرفت

754 کلومیٹر ریلوے ٹریک کیلیے پشاور، کابل، ترمذ ازبکستان تک سروے مکمل


این این آئی August 09, 2022
سروے میں 3 رکنی ریلوے ٹیم نے حصہ لیا،منصوبے پر5ارب ڈالر لاگت آئیگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

BEIJING/SHANGHAI: پاک افغان ٹرانزٹ ریل لنک پراجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

754 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پشاور جلال آباد سے کابل، مزار شریف اور ترمذ تک جائے گا۔ 5 ارب ڈالر کے منصوبے کے لیے پشاور، کابل، ترمذ ازبکستان تک مشترکا سروے مکمل کرلیا گیا۔

مشترکہ سروے میں پاکستان ریلوے کی 3 رکنی ٹیم نے حصہ لیا جس میں چیف انجینئر قمرزمان ٹیم کے سربراہ،ڈپٹی چیف فرمان غنی اور معلم آفریدی شامل تھے۔سی ای او فرخ تیمور غلزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کیلئے مشترکہ سروے کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغان دارالحکومت کابل میں منعقدہ مذاکرات میں دو طرفہ تجارت بڑھانے، تاجروں کو ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مشکلات ختم کرنے سمیت بس سروس بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں