کورونا کا ایک اور مریض جاں بحق شرح 310 فی صد ہوگئی

24 گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار 388 ٹیسٹ کئےگئے جن میں 353 افراد کے نتائج مثبت آئے


ویب ڈیسک August 11, 2022
کورونا کی شرح میں گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو فائل)

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا مزید ایک مریض انتقال کر گیا جب کہ ایک روز قبل کے مقابلے میں معمولی اضافے کے ساتھ کورونا کی شرح 3.10 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 155 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 11 ہزار 388 ٹیسٹ کئےگئے جن میں 353 افراد کے نتائج مثبت آئے۔

 



این آئی ایچ کے مطابق ایک دن قبل کورونا کی شرح 2.64 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں