کراچی2022کی سب سے بڑی چوری میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ملزم صادق صدیقی کے قبضے سے 2 کروڑ 75 لاکھ کیش،ہیرے اورزیورات برآمد ہوئے، ایس آئی یو


ویب ڈیسک August 13, 2022
فوٹو:فائل

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے 2022کی سب سے بڑی چوری میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز کے مطابق ملزم صادق صدیقی کے قبضے سے 2 کروڑ 75 لاکھ کیش،ہیرے اورزیورات برآمد ہوئے ۔

عارف عزیز کے مطابق گبول ٹاون کا رہائشی ملزم 2017 میں بھی چوری کے الزام میں پکڑا جاچکاہے، چوری کی واردات 27 اپریل 2022 کونیوی ہاؤسنگ کے بنگلے میں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں