فوج کے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں وزیر دفاع

75 سال کا جشن منانے کے ساتھ ہمیں خود احتسابی کی بھی ضرورت ہے، خواجہ آصف


ثاقب ورک August 13, 2022
فوٹو فائل

DIJKOT: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج مقدس ادارہ ہے جس کے کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چار سال میں ملک کو تباہ کیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں عمران خان کے فوج سے اچھے تعلقات ہیں، سیاست دانوں کے منہ سے ایسی بات اچھی نہیں لگتی کیونکہ فوج کا ادارہ مقدس ہے،، یہ ادارہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی گندی سیاست میں عدلیہ اور کسی اور ادارے کو ملوث نہ کریں۔ وزیر دفاع کا کہان تھا کہ ملک بھر میں چودہ اگست کو شیان شان طریقے سے منایا جائے گا، ٹویٹر پر 1947 میں مہاجرین کے قافلے کی تصویر ٹویٹ کی، جس کا کیپشن تھا کہ چلتے ہوئے 75 سال ہوگئے لیکن پاکستان نہیں آیا، 75 سال کا جشن منانے کے ساتھ ہمیں خود احتسابی کی بھی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور پاک فوج کے تعلقات اچھے ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کا آدھا حصہ ہن گنوا چکے ہیں، چار مرتبہ آئین توڑا گیا، حکومتیں ختم کی گئیں اور پارلیمنٹ کو 75 سال میں اپنا کردار ادا کرنے سے روکا گیا، آج بھی پارلیمنٹ کو اس کے اختیارات دینے کیلئے جدوجہد جاری ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 2008ء سے آض تک دو حکومتوں نے مدت پوری کی جو اچھی علامت ہے اور اسے برقرار رہنا چاہیے، ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ سیاست کیلئے کسی اور بے ساکھی پر کھڑے نہیں ہوں گے،ایک نئے دور کا آغاز کریں جس میں تمام ادارے اپنے اختیارات کا پاس رکھیں، عدلیہ جب تک انصاف دیتی ہے اس کی تعظیم ہمارا فرض ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان سیلاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان میں قربانیاں دے رہی ہے اس کا احترام کریں، آئین کو ملحوظ خاطر رکھیں تو پاکستان کی منزل ضرور ائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں