مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان تعینات صدر نے منظوری دیدی

راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 15, 2022
فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید مہدی شاہ کی بطور گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے یہ منظوری گلگت بلتستان آرڈر 2018 ء کے سیکشن 33، تین کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔

صدر مملکت نے راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں