کراچی صبح سویرے کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

شہر میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات بڑھنے لگے


Staff Reporter August 15, 2022
کرنٹ لگنے کے واقعات منگھوپیر،قائد آباد اور شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آئے (فوٹو فائل)

لاہور: شہرمیں صبح سویرے 3گھنٹوں کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں موسلادھار بارشوں کے دوران جہاں ایک جانب کاروبار زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں، وہیں حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

کراچی میں پیر کی صبح کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ کرنٹ لگنے کے واقعات منگھوپیر،قائد آباد اور شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آئے۔ منگھوپیر تھانے کے علاقے نورانی ہوٹل کے قریب گھرمیں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے2 مزدورجاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت 45 سالہ امام بخش ولد خیر محمد اور27 سالہ سہیل ولد محمد شبیرکے نام سے کی گئی ۔

پولیس کے مطابق مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ اسی دوران انہیں کرنٹ لگ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ دونوں مزدوروں کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا۔

دوسری جانب قائد آباد تھانے کے علاقے یونس چورنگی کے قریب واقع ٹیکسٹائل مل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت 52 سالہ شاہد ولد ظفرکےنام سے کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کے اہل خانہ نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کردیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب باڑے میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 17 سالہ عدنان ولد منظوراحمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق باڑے میں موجود پانی میں کرنٹ پھیل گیا، جو نوجوان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں