بھارت سے آنے والے طیارے کی کراچی میں لینڈنگ

چارٹر طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر ایک گھنٹہ دس منٹ قیام کے بعد 12 مسافروں کے ہمراہ دبئی روانہ ہوا


ویب ڈیسک August 15, 2022
فوٹو: فائل

LAUSANNE: بھارتی شہر حیدرآباد دکن سے آنے والا بین اقوامی چارٹرطیارہ جناح ٹرمینل پرایک گھنٹے قیام کے بعد 12 مسافروں کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پیرکی دوپہر حیدرآباد دکن راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ(بھارت)سے آنے والے چارٹرطیارے نے دوپہربارہ بجکر دس منٹ پر کراچی ائرپورٹ پرلینڈ کیا،طیارہ ایک گھنٹہ دس منٹ کے بعد دوپہر ایک بجکر بیس منٹ پر 12مسافروں کے ہمراہ دبئی روانہ ہوا۔

طیارہ گلوبل بمبارڈیئرجی فائیو کا حامل تھا،سی اے اے حکام کے مطابق طیارے نے کراچی ائرپورٹ پراترنے کے لیے باقاعدہ طورپرپیشگی اجازت لی،ترجمان سی اے اے کے مطابق یہ بین الاقوامی چارٹرپرواز تھی،یہ کوئی خصوصی طیارہ نہیں تھا اورانڈیا سے آمد کے سوامذکورہ طیارے کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارت سے آنے والا طیارہ نہ تو بھارتی ہے اور نہ ہی خصوصی، چارٹرڈ طیارہ برطانیہ کے جزائر مارشل میں رجسٹرڈ ہے،طیارہ حیدرآباد دکن سے آیا اور 12 پاکستانی مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں