میسجنگ ایپ سِگنل پر ہیکرز کا حملہ صارفین کے فون نمبر لیک

حملے کے نتیجے میں 1900 صارفین کے فون نمبر اور ایس ایم ایس کوڈز ظاہر ہوگئے


ویب ڈیسک August 17, 2022
(فوٹو: فائل)

لاہور: پرائیوٹ میسجنگ ایپلی کیشن سِگنل ہیکرزکے نشانے پر آگئی۔ایپ کے ہیک کیے جانے کے بعد صارفین کے فون نمبرز لِیک کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز کی جانب سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں 1900 صارفین کے فون نمبر اور ایس ایم ایس کوڈز ظاہر ہوگئے۔ جس کا مطلب ہے کہ ہیکرز ممکنہ طور پر نئی ڈیوائسز میں ان اکاؤنٹس کو رِجسٹر کر سکتے ہیں۔

سِگنل کا ہیک کرلیا جانا باعثِ تشویش اس لیے بھی ہےکہ اس کے استعمال کے لیے ان تمام لوگوں تجویز دی جاتی ہے جن کو اپنے میسجز انتہائی حفاظتی حصار میں رکھنےکی ضرورت ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ سائبر حملہ براہ راست سگنِل پر نہیں بلکہ ٹوائلو پر کیا گیا ہے۔ یہ ایک علیحدہ کمپنی ہے جو ڈیویلپرز کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ سِگنل اس کمپنی کی خدمات سائن اپ عمل کے دوران صارفین کے فون نمبر کی تصدیق کے لیے لیتی ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹوائلو نے اعلان کیا تھا کہ اس کو ہیک کرلیا گیا ہے۔ حملہ آوروں نے کمپنی کے اندرونی نظام میں داخل ہوتے ہوئے کسٹمر ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔ہیکرز سسٹم میں داخل ہوئے اور تین اکاؤنٹس کے لیے کوشش کی اور ایک اکاؤنٹ کو کامیابی سے رجسٹر کرلیا۔

سگنل کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملہ آوروں کی رسائی کو ختم کردیا گیا ہے۔ جو اس حملے سے متاثر ہوئے ان کو پیغامات موصول ہوں گے جن میں ان کو دوبارہ رجسٹر ہونے کے لیے کہا جائے گا اور ان کے زیر استعمال کسی بھی ڈیوائس میں ان کے اکاؤنٹس کو ختم کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں