شہباز گل کو بند چکی میں رکھنے پر ڈی آئی جی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہٹا دیا گیا

چوہدری اصغر کو عہدے سے ہٹا کر اعجاز اصغر سپریٹنڈنٹ جیل اڈیالہ راولپنڈی تعینات کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری


Saleh Mughal August 16, 2022
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل میں پہلی رات بند چکی میں رکھنے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی اور اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا۔

شہباز گل کو اڈیالہ جیل پہلی رات چکی میں بند رکھنے کا معاملے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبد الرؤف اور سپریٹنڈنٹ سینٹرل اڈیالہ جیل راولپنڈی چوہدری اصغر علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے بعد صوبائی وزیرپارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات

راجہ بشارت نے کہا کہ ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سیاسی قیدی شہباز گل کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں مجرمانہ خاموشی پر ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ پنجاب کی شہباز گل پر تشدد سے متعلق عمران خان کے بیان کی تردید

دوسری جانب چوہدری اصغر کے تبادلے کے بعد اعجاز اصغر کو سپریٹنڈنٹ راولپنڈی جیل تعینات کیے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جبکہ راولپنڈی سے تبدیل کیے گئے سپریٹنڈنٹ چوہدری اصغر علی کو سپریٹنڈنٹ سینڑل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔

A-notification

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں