اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99پیسے کے اضافے کے ساتھ 214.88روپے ہوگئی


ویب ڈیسک August 17, 2022
فوٹو:فائل

کراچی:

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99پیسے کے اضافے سے 214.88روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ 4روپے کے اضافے سے 217روپے ہوگئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کو طویل وقفے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی دوبارہ پرواز شروع ہوئی جس سے ڈالر کا انٹربینک ریٹ 214روپے اور اوپن ریٹ 215, 216 اور 217روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی کم ڈیمانڈ زیادہ ہونے سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر بڑھ کر 215روپے 10 پیسے کی سطح پر بھی آئی تاہم پورے دن اتار چڑھاؤ کے بعد ڈیمانڈ قدرے کم ہوتے ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99پیسے کے اضافے سے 214.88روپے کی سطح پر بند ہوئی،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4روپے کے اضافے سے 217روپے پر بند ہوئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ڈالر کے انٹربینک ریٹ 214سے 216روپے کی تیکنیکی سطح پر رہنے کے امکانات ہیں تاہم 29اگست کو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی قسط کے اجراء کے ساتھ ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 214روپے سے بتدریج نیچے آنے کے توقعات ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ مقامی ایکس چینج کمپنیوں کو سرپلس ڈالرز برآمد کرنے کی اجازت سے بھی آنے والے دنوں میں انٹربینک میں ڈالر کی رسد بڑھ جائے گی کیونکہ اسٹیٹ بینک کے احکامات کے تحت ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے اپنے ڈالر کے فاضل ذخائر ایکسپورٹ کرنے کے بعد تین دن میں واپس اپنے بینک کھاتوں میں منتقل کرکے انٹربینک مارکیٹ میں سرینڈر کرنا ہوگا۔

اس سے قبل ایکس چینج کمپنیاں سوائے ڈالر کے دیگر کرنسیاں ایکسپورٹ کرتی تھیں تاہم اب ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھنے اور اسکی قدر میں کمی کے امکانات ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کی ہفتہ وار پانچ ملین ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی استعداد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |