پیشگی خریداری کی وجہ سے پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے استفسار پر پٹرولیم ڈویژن کے حکام کا جواب


Zafar Bhutta August 24, 2022
کمیٹی کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ضرورت پر زور۔ فوٹو فائل

وزارت توانائی کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ پٹرول کی پیشگی خریداری کی وجہ سے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس سینیٹر عبدالقادر کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی کے اراکین میں انجنیئر رخسانہ زبیری، فدا محمد، شمیم آفریدی،عون عباس، احمد عمر احمدزئی، عطاء الرحمٰن، سیف اﷲ ابڑو شامل تھے۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن، او جی ڈی سی ایل اور اوگرا کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

کمیٹی نے وزیر اور سیکریٹری پٹرولیم کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیا۔ کمیٹی اجلاس میں تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پٹرول کے نرخ بڑھانے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی نے اس بارے میں وزارت سے استفسار کیا۔

کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ پٹرول پیشگی خرید لیا گیا تھا۔ دوسری وجہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت ہر ماہ پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا بڑھنا ہے۔ کمیٹی نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں