بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں بیٹنگ کوچ محمد یوسف

بابر اعظم کپتانی کے ساتھ ساتھ تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، محمد یوسف


فوٹو اسکرین گریپ

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں اور وہ کپتانی کے ساتھ تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ای سی سی اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا، سخت گرمی کے باوجود لڑکوں نے آج جان لگا کر پریکٹس کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ کا حد سے زیادہ بابر اعظم پر انحصار انضمام کو کھٹکنے لگا

انہوں نے کہا کہ سارے کھلاڑی پرجوش ہیں اور ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر پریکٹس سیشنز پلانز کررہے ہیں، ایشیا کپ میں ہماری کارکردگی اچھی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ دھاک بٹھانے کا عزم، گرین شرٹس گیئر بدلنے کیلیے تیار

محمد یوسف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں، گزشتہ تین سالوں سے ان کی کارکردگی میں بھی تسلسل واضح ہے، وہ کپتانی کے ساتھ ساتھ تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کا آغاز 27 اگست کو ہوگا جبکہ روایتی حریت پاکستان اور بھارت کا پہلا میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا، ہر کسی کی نظریں اس بڑے ٹاکرے کی طرف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں