وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی طلب کرلی پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی
آل پارٹیز کانفرنس پیر کی دوپہر تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی جس میں پی ٹی آئی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس پیر کی دوپہر تین بجے وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ڈیڑھ ملین پاؤنڈز امداد کا اعلان
اے پی سی میں پی ڈی ایم، اتحادی جماعتوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی
واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 1000 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، اسی طرح لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ اور کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔