سیلابی پانی سے ریلوے انفرااسٹرکچر کو 12 ارب روپے کا نقصان

ساڑھے 8 ارب کا پلوں اور ٹریک کو نقصان، ساڑھے 3 ارب ری فنڈ ٹکٹوں کی مد میں شامل


Bilal Ghori August 29, 2022
پانی کے ٹریک سے نیچے اتر نے تک ٹرین آپریشن شروع نہیں کیا جا سکتا، سی ای او ریلوے۔ فوٹو: ایکسپریس

ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی پانی سے ریلوے انفرا اسٹرکچر کوتقریباً 12 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ملک بھر میں کئی ہفتوں سے جاری بارشوں کے سلسلہ کی وجہ اور سیلابی پانی سے ریلوے انفرا اسٹرکچر کوتقریباً 12 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جس میں ساڑھے 8 ارب روپے ریلوے پلوں اور ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ساڑھے 3 ارب روپے ری فنڈ ٹکٹوں، ڈیزل اور انتظامی معاملات اور ٹرین آپریشن بند ہونے کی مد میں شامل ہیں۔

ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن کی بحالی سے قبل ریلوے پلوں کی بحالی کیلئے ٹیکنیکل برج اسٹاف اور گینگ مین عملہ پر مشتمل ٹیموں کی ڈیوٹیاں سیکشنوں پر لگا دی ہیں۔

سی ای او ریلوے فرخ تیمور اور ایڈیشنل جنرل مینجر ریلوے انفراسٹرکچر ارشد اسلام خٹک کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلابی پانی سے ریلوے انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے اور جب تک سیلابی پانی ریلوے ٹریک اور پلوں سے نیچے نہیں اترے جاتا ہے اس وقت تک مکمل طور پر ٹرین آپریشن شروع نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں