سیلاب کے باعث سبزی پھل گوشت کی قیمتیں دگنی

قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور،گراں فروشی رک جائے تو ریلیف مل سکتاہے،شہری


افضال طالب August 29, 2022
ماڈل بازاروں میں سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر سبزیوں و پھل کی فراہمی ۔ فوٹو : فائل

سیلابی صورتحال کے باعث سبزی، پھل اور گوشت کی قیمتیں تقریباً دگنے نرخوں پر فروخت ہونے لگا۔

انتظامیہ کی نااہلی سے گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی،لاہور کی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں ناکام رہی، سبزی، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔

دکاندار سرکاری نرخ سے کئی گنا زیادہ قیمتوں پر اشیا فروخت کرنے لگے،پھل سرکاری نرخوں سے 30 سے 40 فیصد زائد مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، اسی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت 362 کی بجائے380 روپے تک پہنچ گئی ہے، بکرے کا گوشت 1050 روپے کی بجائے 1800 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گراں فروشی رک جائے تو ریلیف مل سکتا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں قیمتوں کو چیک کیا جا رہا ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں سبزی وافر مقدار میں موجود رہی، سیکرٹری انڈسٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر لاہور کے 10 اور پنجاب کے 25 ماڈل بازاروں میں شہریوں کو پیاز، ٹماٹر،دیگر سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر فراہم کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔