ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ نواز شریف کی خوش نصیبی ہے خورشید شاہ

سعودیہ نے اگریہ رقم سالگرہ پرتحفتاًدی ہے تودینے والا بدلے میں بہت کچھ لیتا ہے، خورشید شاہ


آن لائن March 17, 2014
سعودیہ نے اگریہ رقم سالگرہ پرتحفتاًدی ہے تودینے والا بدلے میں بہت کچھ لیتاہے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید احمدشاہ نے کہاہے کہ اگر سعودی عرب نے نواز شریف کو سالگرہ پرتحفے میں ڈیڑھ ارب ڈالردیے ہیں تو ان سے بڑاخوش نصیب دنیامیں کوئی نہیں۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے سکھرکے سول اسپتال کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں کیا۔ خورشیدشاہ کاکہنا تھاکہ میں پہلے دن سے یہ سوال اٹھارہا ہوں کہ اتنی جلدی میں ملنے والے یہ ڈیڑھ ارب ڈالر کس مد میں ملے ہیں کیونکہ اگر کوئی تحفہ دیتاہے تواس کے بدلے میں بہت کچھ لے لیتا ہے۔ اگرایسا کچھ ہے تویہ بات بہت خطرناک ہے۔ فیصل رضا عابدی کے بیان پرکوئی تبصرہ نہیں کروںگا کیونکہ وہ تو مارشل لاکا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ مخدوم امین اورقائم علی شاہ کے مابین اختلافات گھرکا معاملہ تھا ۔ ایم کیو ایم پیپلزپارٹی ملاقات پران کاکہنا تھاکہ سیاستدانوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ نہیں ہوںگی اوردوریاں ہوںگی توخطرناک نتائج آئیں گے۔

تھرمیں آبادی کے حساب سے زیادہ 60ہزار ٹن یعنی 12لا کھ بوری گندم موجودہے۔ اس کے باوجودضرورت پڑی تو فصل آتے ہی دے دی جائے گی۔ بعدازاں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشید شاہ کوسکھر سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جا وید شیخ نے اسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ خورشیدشاہ نے اسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ اسپتال میں بند تمام یونٹس کھولے جائیں اور علاقے کے لوگوں کو کراچی، لاہورو دیگر شہروں کی طرزپر صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انھیں علاج معالجے کے لیے سکھرکے علاوہ کسی اورشہر جانانہ پڑے۔ ان کاکہنا تھاکہ اسپتال کے بجٹ میں اضافے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں