مرغی پال پروگرام 21 ستمبر سے شروع فنڈز پر 50 فیصد کٹ

نئے مالی سال2022-23 کے لیے سستی مرغیوں کی تقسیم کا آغاز 6ماہ کے وقفے کے بعد 21 ستمبر سے ہوگا


Qaiser Sherazi September 01, 2022
نئے مالی سال2022-23 کے لیے سستی مرغیوں کی تقسیم کا آغاز 6ماہ کے وقفے کے بعد 21 ستمبر سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے گھریلو مرغی پال پروگرام کیلیے باقاعدہ بجٹ فنڈز جاری کر دیے ہیں تاہم ان فنڈز پر50فیصد کا کٹ بھی لگا دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پنجاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھریلو مرغی پال پروگرام کیلیے باقاعدہ بجٹ فنڈز جاری کر دیے ہیں تاہم ان فنڈز پر50فیصد کا کٹ بھی لگا دیا ہے، اس فنڈ میں50 فیصد کٹوتی کے باوجود پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ٹارگٹ کے مطابق شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت مرغیاں فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نئے مالی سال2022-23 کے لیے سستی مرغیوں کی تقسیم کا آغاز 6ماہ کے وقفے کے بعد 21 ستمبر سے ہوگا، نئے مالی سال کے اس پہلے فیز میں400 مرغیوں مرغوں کے یونٹس تقسیم کیے جائیں گے، ایک یونٹ5 مرغیاں اور اورایک مرغا پر مشتمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں