رواں مالی سال میں4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

حویلی بہادر شاہ، بلوکی پاور پلانٹس سرفہرست ہیں


این این آئی September 04, 2022
حویلی بہادر شاہ، بلوکی پاور پلانٹس سرفہرست ہیں۔ فوٹو:فائل

رواں مالی سال میں حکومت کی جانب سے 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے رواں مالی سال میں 4 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جن میں آر ایل این جی پر چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس سرفہرست ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری مارچ 2023 تک کی جائے گی جبکہ فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری جون 2023 میں متوقع ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے بعض اداروں کا خصوصی آڈٹ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں