لندن سے چوری شدہ گاڑی کراچی منگوانے والا شخص عادی مجرم نکلا
ملزم نوید یامین پولیس مقدمات میں جیل جانے کے علاوہ ایف آئی اے کےایک کسی میں بھی ملزم ہے، ذرائع
لندن سے چوری شدہ بیش قیمت گاڑی برآمد کرنے والا ملزم عادئ مجرم نکلا جو ایف آئی اے کے ایک اور کیس میں بھی نامزد ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن سے چوری شدہ بیش قیمت کاربرآمدگی کیس کا مرکزی ملزم عادی جرائم پیشہ نکلا، نوید یامین پولیس مقدمات میں جیل جانے کے علاوہ ایف آئی اے کےایک کسی میں بھی ملزم ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن چوری شدہ کیس کے مرکزی ملزم نوید یامین کے خلاف ایف آئی اے بینکنگ سرکل میں درج مقدمہ چوری شدہ کریڈٹ کارڈزکے ڈٰیٹا سے خریداری کے حوالے سے ہے۔
مزید پڑھیں: لندن سے چوری شدہ مہنگی گاڑی ''بینٹلی ملسن'' کراچی سے برآمد
درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے 1 کروڑ80 لاکھ سے زائد پر مشتمل خریداریاں اورادائیگیاں کیں۔
ایف آئی اے کودیے گئے بیان کے تحت نوید یامین کا کاروں کی امپورٹ، سیل پرچیزکا بزنس ہے، ملزم پرغیر ملکی شراب منگوانے سمیت دیگرالزامات کے تحت دیگر اداروں میں بھی مقدمات درج ہیں۔
ملزم اصل نام کےعلاوہ اسد شاہ کے نام سے جعلی قومی شناختی کارڈ بھی استعمال کرتا رہا ہے۔