سیلاب سے متاثرہ 3 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش

تمام بچوں اور ماؤں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ایم ایس سول اسپتال کراچی


دعا عباس September 04, 2022
فوٹو ایکسپریس

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ تین خواتین کے ہاں سول اسپتال کراچی میں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیلاب متاثرین مختلف کیپمس میں رہائش پذیر خواتین میں سے 8 حاملہ خواتین کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنٹنٹ (ایم ایس) سول اسپتال ڈاکٹر روبینہ بشیر کے مطابق اب تک 3 خواتین کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے۔ تمام بچوں اور ماؤں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ خواتین کے لئے اسپتال میں خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ جہاں نومولود کے لئے کپڑے اور دیگر سامان بھی مہیا کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا ہے کہ سندھ بھر کے کیمپوں میں 47 ہزار سے زائد بے گھر ہونے والی حاملہ خواتین موجود ہیں، جنہیں کیمپوں میں ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں