لاہور اور راولپنڈی کے درمیان دو نئی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ 5روز کیلیے منسوخ

آج شام ساڑھے 7 بجے نئی ٹرین ریل کا لاہور اسٹیشن سے افتتاح ہونا تھا


Bilal Ghori September 05, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت کے لیے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان دو نئی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ 5روز کے لیے منسوخ کر دیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حکام نے آج شام ساڑھے 7 بجے نئی ٹرین ریل کا لاہور اسٹیشن سے افتتاح کرنا تھا جبکہ دوسری نئی ٹرین کل صبح 6 ستمبر کو لاہور اور راولپنڈی دونوں اطراف سے چلانی تھیں۔

ریلوے حکام نے لاہور اور راولپنڈی کنٹرول آفس کے عملے کو ٹرینیں منسوخ کرنے کے بارے میں ہدایات دے دی ہیں۔

واضح رہے کہ ریلوے حکام نے مسافروں کی کمی اور ڈیزل کے اخراجات پورے نے ہونے پر لاہور اور راولپنڈی کے درمیان نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جسے پانچ روز کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں