گوادر فری زون فیز 2سے بائیو اکانومی کا نیا دور شروع

چینی کمپنی ایلو ویرا کی کاشت کیلئے زمین تیار کرے گی، کاشت کے تکنیکی ماہرین کی رہنمائی اور تربیت کرے گی


INP September 06, 2022
ملٹی نیشنل کارپوریشن اگلے 3 سال میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ فوٹو: فائل

گوادر فری زون فیز 2سے بائیو اکانومی کا نیا دور شروع ہوگا۔

گوادر فری زون فیز ٹو میں فارمیسی انڈسٹری، مویشی پالنے اور لائیو سٹاک کی ترقی سے بااختیار با ئیو اکانومی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، چینی کمپنی ایلو ویرا کی کاشت کیلئے زمین تیار کرے گی، کاشت کے تکنیکی ماہرین کی رہنمائی اور تربیت کرے گی، زراعت اور مویشی پالنے کی صنعت میں ہنرمندوں کے علم میں اضافہ ہوگا۔

ملٹی نیشنل کارپوریشن اگلے 3 سال میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور کینیا سے کھیپ کا پہلا کلسٹر کراچی پورٹ پہنچ گیا ، اسے ویلیو ایڈیشن کے لیے گوادر پورٹ بھیجا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں