محکمہ آبپاشی نے4 ارب فوری دینے کی درخواست کردی

فنڈز کے لیے محکمہ خزانہ کو سمری موصول ہوگئی


امتیاز مغیری September 08, 2022
فنڈز کے لیے محکمہ خزانہ کو سمری موصول ہوگئی۔ فوٹو: فائل

سندھ کے محکمہ آبپاشی نے فوری طورپر 4 ارب روپے دینے کی درخواست کردی۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں سیلابی پانی کا دباؤ ہے، مختلف کینالوں کے کمزور پشتوں کی مرمت کے لیے فوری فنڈز درکار ہیں۔

محکمہ آبپاشی سندھ نے سمری کے ساتھ لکھا ہے کہ ان اضلاع میں کوٹری، ٹنڈوآدم ،گڈو، لاڑکانہ، بدین، میرپورخاص، شہید بنظیر آباد، کے بیراج کے پشتوں کی مرمت اور مضبوط کرنے کے لیے 4 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ دریا کے پشتوں پر ہنگامی صورتحال پر کام کرنے کے لیے پیسے جاری کیے جائیں۔

محکمہ خزانہ نے اس سمری کے تحت فنڈز جاری کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں