باہر سے پیاز اور ٹماٹر منگوانے پر بلوچستان کے کسانوں کی احتجاج کی دھمکی

بلوچستان کے زمینداروں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تیارہوتے ہی درآمدکرنا صوبے کے زمینداروں کا معاشی قتل ہے، عبدالمجید مشوانی


آن لائن September 11, 2022
بلوچستان کے زمینداروں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تیارہوتے ہی درآمدکرنا صوبے کے زمینداروں کا معاشی قتل ہے، عبدالمجید مشوانی۔ فوٹو: فائل

پیاز اور ٹماٹر درآمد کر نے پر بلوچستان کے زمینداروں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

عبدالمجید مشوانی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کل تک پیاز اور ٹماٹر کی درامد بند نہیں کی گئی تو ایم پی اے ہاسٹل میں زمیندار ایکشن کمیٹی غیر معینہ مدت کے لیے بلوچستان کے تمام شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان پریس کانفرنس میں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تیار ہوتے ہی درآمد کرنا صوبے کے زمینداروں کا معاشی قتل ہے، توقع ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے بلوچستان کے زمینداروں کے مشکل پر قابو پالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں