دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

گرڈ اسٹیشن کو پانی سے محفوظ رکھنے کے لئے بند بنایا گیا


ویب ڈیسک September 12, 2022
عوام نے گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے بروقت کارروائی کو سراہا:فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان آرمی، رینجرز اورسول اداروں کی بروقت کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی، رینجرز اور سول اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

دادو گرڈ اسٹیشن کے پاس 36گھنٹے مسلسل کام کے بعد2.4کلو میٹر پروٹیکشن بند بنایا گیا جس کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی دادو گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت



گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان آرمی اور انجینئرز کور نے اپنے تمام وسائل استعمال کئے۔ علاقے کے لوگوں نے بروقت کارروائی کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں