پاک ایران تجارت5 ارب ڈالرتک پہنچنے کا امکان

دونئے کراسنگ پوائنٹس کھول دیے، ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں جاری


APP September 12, 2022
دونئے کراسنگ پوائنٹس کھول دیے ، ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں جاری۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا قوی امکان ہے جس سے علاقائی تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔

پاکستان میں ایران کے سفیرسید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا قوی امکان ہے جس سے علاقائی تجارت کو بھی فروغ ملے گا جب کہ باہمی تجارت کے فروغ کیلیے دونئے کراسنگ پوائنٹس کھولے گئے ہیں۔

انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں اطراف میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے حصول کے لیے دونوں ممالک مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ممالک ہیں، ان کی جیواسٹریٹیجک لوکیشن کو دونوں ممالک کے جیواکنامک مفادمیں کارآمد بنانے کیلیے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون بہت اہم ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی معاشی وتجارتی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کیلیے توانائی کے شعبے اور خاص طور پر ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل، سرحدی منڈیوں کے قیام میں پیش رفت، آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینا، دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینا، دونوں ممالک کی بندرگاہوں کا تجارتی فروغ کیلیے مشترکہ کوششوں اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعلقات انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں