نیشنل اسٹیڈیم میں سیوریج کا پانی داخل

زیریں سطح ہونے کے سبب پانی تیزی سے نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہو رہا ہے


زبیر نذیر September 15, 2022
فوٹو: ایکسپریس

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل ہی نیشنل اسٹیڈیم میں سیوریج کا گندہ پانی داخل ہونے سےدریا کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کی شب اسٹیڈیم روڈ پر پائپ لائن پھٹنے سے پانی کا تیز ریلا نیشنل اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا، زیریں سطح ہونے کے سبب پانی تیزی سے نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہو رہا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم جمعرات کی صبح کراچی پہنچ رہی ہے،پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں جمعے کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ہی بارش کا جمع شدہ پانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں