پائلٹس کے جعلی لائسنس کا بیان پی آئی اے کو 100 ارب روپے کا نقصان

پابندی کے باعث برطانیہ ، فرانس ، بارسلونہ ، کوپن ہیگن ، میلان کی فلائٹس محدود رہیں


وقاص احمد September 15, 2022
پابندی کے باعث برطانیہ ، فرانس ، بارسلونہ ، کوپن ہیگن ، میلان کی فلائٹس محدود رہیں۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی دور کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان پر قومی ایئر لائن کو100ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ذرائع کے مطابق اڑھائی سال میں برطانیہ ،یورپی ممالک کی پروازیں آٹے میں نمک کے برابر رہیں۔برطانیہ کی سالانہ1080فلائٹس کے برعکس صرف73فلائٹس آپریٹ ہو سکیں، جبکہ گزشتہ اڑھائی سال میں برطانیہ کی 2ہزار فلائٹس کے برعکس صرف150فلائٹس آپریٹ ہوئیں۔

پابندی کے سبب فرانس ، بارسلونہ ، کوپن ہیگن ، میلان کی فلائٹس بھی محدود رہیں، یورپی ممالک کی سالانہ 192فلائٹس کے برعکس صرف 24فلائٹس آپریٹ ہو ئیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو پابندی سے اڑھائی سال میں برطانیہ روٹ پر 85ارب جبکہ یورپی ممالک کیلئے فلائٹس آپریٹ نہ ہونے سے 16ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں