کراچی میں ڈریپ کا چھاپہ کروڑوں مالیت کی بخار کی گولیاں برآمد
ڈرگ انسپکٹرنے ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی 25 کروڑ مالیت کی 5 کروڑ پیناڈول گولیاں برآمد کرلی
کراچی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انسپکٹر نے بلیک مارکیٹ کے لیے چھپائی گئی ڈینگی بخار کی ادویات برآمد کرلیں۔
اس حوالے سے تبایا گیا کہ ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی 25 کروڑ مالیت کی 5 کروڑ پیناڈول گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 192 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ڈریپ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، 2 لاکھ سے زائد بخار کی گولیاں برآمد
پیناڈول کیلیے عوام بازار میں پریشان ہیں اور مارکیٹ میں بلیک میں فروخت ہورہی ہے۔ رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 3827 کیس رپورٹ ہوئی ہے جبکہ 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے اور مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہوگئی ہے۔