گاہے گاہے باز خواں ایں قصۂ پارینہ را آخری حصہ
یہ 58 افراد جن کی ہڈیوں کو چونا لگ چکا، ہو سکتا ہے بہت سے ناموں کو ان کے قریبی عزیز بھول چکے ہوں
31۔میاں محمد ولد نور محمد، پشاور میں پیدا ہوئے، سول نافرمانی میں شریک تھے۔ پشاور میں 1930 میں پولیس کی گولی سے مارے گئے۔
32۔محمد افضال، پشاور میں پیدا ہوئے، سول نافرمانی میں شریک ہوگئے۔ فائرنگ 1930 میں پولیس کی گولی سے مارے گئے۔
33۔محمد اشرف ولد نور محمد، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں شریک ہوئے۔ 1930 کی پشاور فائرنگ میں پولیس کی گولی سے مارے گئے۔
34۔خان، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں شامل ہوگئے۔ 1930 کی پشاور فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
35۔ محمد اسماعیل ولد محمد دین، 1909 میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ گاندھی جی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ ہوا۔ لاٹھی چارج اور فائرنگ ہوئی۔ 1930 کی پشاور فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
36۔محمد دین، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں شامل ہوئے۔ 1930 کی پشاور فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
37۔محمد سعید ولد فضل، ساکن موضع ڈیگری ضلع پشاور خلافت کارکن سول نافرمانی میں حصہ لیا۔ 1930 میں گولی سے مارے گئے۔
38۔محمد شاہ ولد زعون شاہ، 1900 میں پیدا ہوئے۔ پشاور میں 1930 کی پولیس فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
39۔موسیٰ ولد رحیم گل، سول نافرمانی میں شریک ہوئے۔ 1930 میں گولی سے مارے گئے۔
40۔مستقیم ولد فضل، ساکن پشاور سول نافرمانی میں شریک ہوئے۔ 1930 کی پولیس فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
42۔پہلوان گل، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں شریک تھے۔ 1930 کی پشاور فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
43۔قمرگل ولد خان گل، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں شریک تھے۔ 1930 کی پشاور فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
44۔رمضان، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں شریک تھے۔ 1930 کی پشاور فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
45۔سعید بابو گنو، موضع مہنلگو ضلع پونہ مہاراشٹر میں 1908 میں پیدا ہوئے۔ مل مزدور تھے۔ سول نافرمانی میں نمایاں حصہ لیا۔ ستیہ گروہ میں بھی حصہ لیا۔ شراب کی دکان پر دھرنا دیا، بدیسی کپڑے کی دکان پر دھرنا دیتے تھے۔ ایک ٹرک بدیسی کپڑوں سے لدا ہوا کپڑا گودام بمبئی سے آ رہا تھا، 12 دسمبر 1930 کو یہ ٹرک کے سامنے لیٹ گئے۔ ٹرک ان پر چڑھا دیا گیا، اسی جگہ کچل کر مر گئے۔ ان کے گاؤں والوں نے ان کی یاد میں ایک اسکول کھول دیا اور ان کا مجسمہ بھی نصب کیا۔
46۔افضال شاہ، موضوع نباتی ضلع پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں شرکت کی۔ 1930 کی پشاور فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
47۔میر غلام شاہ ولد نواب شاہ، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی 1930 میں شرکت کی۔ 1930 کی پشاور فائرنگ میں مارے گئے۔
48۔شاہد باز، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں شریک تھے۔ 1930 میں گولی سے مارے گئے۔
49۔شیردل ولد کاظم، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں حصہ لیا۔ پشاور میں 1930 میں آرمرڈ کار نے کچل کر مار ڈالا۔
50۔سید محمد، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں حصہ لیا۔ 1930 کی پولیس فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
51۔تیغ علی، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں حصہ لیا۔ فائرنگ 1930 میں گولی سے مارے گئے۔
52۔عمرخاں ولد گل محمد خاں، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں حصہ لیا۔ 1930 میں گولی سے مارے گئے۔
53۔عمر خیل، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں حصہ لیا۔ پشاور فائرنگ 1930 میں مارے گئے۔
54۔ولی محمد، موضع ہوتی مردان ضلع پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں حصہ لیا۔ 1930 کی فائرنگ میں مارے گئے۔
55۔ولی گے، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں حصہ لیا۔ 1930 کی فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
56۔زیداللہ، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں حصہ لیا۔ پشاور 1930 کی فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
57۔زیارت گل ولد سعید گل، پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں حصہ لیا۔ پشاور میں 1930 کی فائرنگ میں گولی سے مارے گئے۔
58۔مستانہ، ضلع پشاور میں پیدا ہوئے۔ سول نافرمانی میں شریک تھے۔ پشاور کی فائرنگ 1930 میں گولی سے مارے گئے۔
(اویس قرنی رودولوی کی کتاب ''مسلم جانثارانِ وطن جنھیں ہم بھول گئے'' سے اقتباس)
یہ 58 افراد جن کی ہڈیوں کو چونا لگ چکا، ہو سکتا ہے بہت سے ناموں کو ان کے قریبی عزیز بھول چکے ہوں، خیبرپختونخوا کے آج کے سیاسی حالات کو نظر میں رکھیے اور پھر اس مصرعے کو دہرائیے کہ:
گاہے گاہے باز خواں قصۂ پارینہ را