کراچی میں آئندہ تین روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے
محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق سندھ بھر اگلے چندروز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی میں تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق تین روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہا۔