ملک سیلاب کے باوجود قرضوں سے دیوالیہ نہیں ہوگا مفتاح اسماعیل

معیشت کو کم از کم 18ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا جو 30ارب ڈالر تک جاسکتا ہے


آن لائن September 20, 2022
15سے 20روز میں مارکیٹ معمول پر آنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ کی میڈیا گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تباہ کن سیلاب کے باوجود قرضوں کے باعث دیوالیہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب کے بعد معیشت کو کم از کم 18ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا جو کہ 30ارب ڈالر تک جاسکتا ہے کریڈٹ ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور بانڈ کی قیمتیں بھی گرگئی ہیں لیکن 15سے 20روز میں مارکیٹ معمول پر آنے کی توقع ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چیلنجنگ صورت حال میں معاشی استحکام کا راستہ مشکل تھا جواب مشکل تر ہوچکا ہے اگر سمجھداری سے فیصلے کرتے رہیں جو ہم کریں گے تو ہم بالکل دیوالیہ نہیں ہوں گے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سمیت معاشی استحکام سے متعلق زیادہ ترپالیسیاں اوراہداف تاحال ٹریک پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیلاب کے باعث کپاس جیسی مزید درآمدات میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو 4ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچے اور برامدات پر منفی اثر پڑے تب بھی پاکستان زر مبادلہ کے ذخائر میں 4ارب ڈالر تک کا اضافہ کرلے گا،سیلاب کے بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2ارب ڈالر سے زیادہ نہیں بڑھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں