اراکین پارلیمنٹ پر ٹول ٹیکس معاف کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

لاہور اور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر اب ٹول ٹیکس لاگو نہیں ہوگا


حسیب حنیف September 20, 2022
فوٹو فائل

نیشنل ہائی وے کونسل نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دے دیا۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق لاہور اور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر اب ٹول ٹیکس لاگو نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنا تعارف کروا کے جاسکیں گے۔

نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استشنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایم ٹو پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا گیاتھا، جس کے تحت انہیں بھی عام عوام کی طرح ٹول سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔