خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کرنے والا پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

اہلکار بطور لفٹر ڈرائیور مغلپورہ میں تعینات تھا، ترجمان ٹریفک پولیس


ثاقب سلیم September 21, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

راہ چلتی خواتین کی خاموشی سے ویڈیو بنا کر انہیں ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

ایکپسیریس نیوز کے مطابق پنجاب کے محکمہ ٹریفک سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل عمران دوران ڈیوٹی خواتین کی ویڈیوز خاموشی سے بناکر انہیں اپنے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد سٹی ٹریفک آفیسر لاہور نے ایس پی ہیڈکوارٹرز شہزاد خان کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ترجمان ٹریفک پولیس منتظر مہدی نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ کی سفارش پر کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کیا گیا، فارغ کیا جانے والا اہلکار بطور لفٹر ڈرائیور مغلپورہ میں تعینات تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔