سال بھر میں ’ڈیجیٹل بینک‘ فعال ہونیکی امید ہےسیما کامل

پہلے 5بینکوں کو لائسنس دیں گے، جو بغیر کسی برانچ کے کام کریں گے


Rizwan Tahir Mubeen September 22, 2022
2سال میں برآمدات بڑھیں،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک،’سنڈے ایکسپریس‘ کو انٹرویو۔ فوٹو، ٹوئٹر

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ملک میں ایک سال میں بغیر برانچ کے 'ڈیجیٹل بینک' فعال ہوجائیں گے۔

'سنڈے ایکسپریس' کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل بینک کا فریم ورک بنایا ہے، جس میں بینکوں کی شاخیں نہیں ہوں گی، یا تھوڑی سی ہوں گی، جس کے لیے اندرون اور بیرون ملک کی 20 کمپنیوں نے درخواستیں دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہم پانچ ڈیجیٹل بینکوں کو لائسنس دیں گے، جس میں سب کچھ ڈیجیٹل ہوگا، بس تھوڑی سی برانچیں ہوں گی۔ آئندہ کچھ ماہ میں اس کا اعلان کر دیں گے۔ اس کے بعد پہلے ایک پائلٹ ہوگا، وہ یہ کر کے دکھائیں گے، اس کے بعد اس پروگرام کو حتمی شکل دے دی جائے گی، امید ہے کہ سال بھر میں 'ڈیجیٹل بینک' فعال ہو جائیں گے۔

سیما کامل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مجموعی طور پر گذشتہ دوسال میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، تاہم درآمدات اور برآمدات میں موجود خلا اس کا سبب ہے، جس وجہ سے ہمیں بار بار 'آئی ایم ایف' سے پیسے لینے پڑتے ہیں، بیرون ملک موجود اثاثوں کی واپسی سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل کا تفصیلی انٹرویو 24 ستمبر 2022ء کو روزنامہ ایکسپریس کے 'سنڈے میگزین' میں شائع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔