ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 27کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 72 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں


Business Reporter September 22, 2022
فوٹو: فائل

غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد قومی زرمبادلہ کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی کی مالیت 16 ستمبر کو 8 ارب 35 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 6 کروڑ 99 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 72 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں