ریلوے کا یکم اکتوبر سے پشاور سے کراچی ریل سروس بحال کرنے کا فیصلہ

چیف انجینئر ریلوے پاکستان نے سکھر سے کراچی تک روٹ ٹریک کا معائنہ کیا


Qaiser Sherazi September 24, 2022
چیف انجینئر ریلوے پاکستان نے سکھر سے کراچی تک روٹ ٹریک کا معائنہ کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان ریلوے نے یکم اکتوبر سے پشاور تا کراچی ریل سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے کا یکم اکتوبر سے پشاور سے کراچی ریل سروس بحال کرنے کا فیصلہ جس کے لیے ٹریک کی درستگی، مرمتی اور مٹی کی بھرائی 24 گھنٹے شفٹ ڈیوٹیوں میں کی جا رہی ہے۔

چیف انجینئر ریلوے پاکستان نے سکھر سے کراچی تک روٹ ٹریک کا معائنہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کے 29 ستمبر تک ٹریک کی مرمتیں مکمل کر لی جائیں گی، 2 روز میں یکم اکتوبر کے لیے گاڑیوں کی بکنگ بھی شروع کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں